حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی معروف عالم دین آیت الله محمد یعقوبی نے اربعین حسینی کے موقع پر زیارت کے لیے آئے ہوے ایرانی سوشل میڈیا کے سرگرم کارکن اورصحافیون کے ساتھ شہر نجف اشرف میں ملاقات میں کہا: مسلمانوں کو اس چیز کی طرف توجہ ضروری ہے کہ ہر کردار اور عمل پر خدا حاضر اور ناظر ہے.
انہوں نے مزید کها کے خدا کو حاضر اور ناظر جاننے کا نتیجہ سعادت، اطمینان اور سکون ہے.
آیت الله یعقوبی نے سورة الحدید کی چوتہی آیت » وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنْتُمْ« کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: خدا کی خاص رحمت اور فضل کے شامل حال ہونے کے لیے شرط ہے کہ عمل خالصتا صرف الله کے لیے ہو.
عراقی معروف عالم دین نے دشمن کے سازشون کی طرف اشارہ کی اور کہا: دشمن چاہتا تہا کہ مختلف سازش اور چالوں سے ایرانی اور عراقی عوام که درمیان کینہ اور اختلاف ڈالے لیکن فضل الہی سے ایرانی اورعراقی عوام میں تفرقہ ڈالنے کی سازش ناکام رہی.